Monday, May 18, 2026
ہومتازہ ترینفیس بک کاطالبان کے واٹس ایپ اکاونٹس بلاک کرنے کا اعلان

فیس بک کاطالبان کے واٹس ایپ اکاونٹس بلاک کرنے کا اعلان

لندن ، فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاونٹس بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان واٹس ایپ کے مطابق کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیس بک نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان پر پابندی عائد ہے جس پر ان کے اکاونٹس بلاک کردیے ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان کینام سے بنائے گئے آفیشل اکاونٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔