نیویارک ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے۔پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔اگر طالبان کہتے ہیں کہ وہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو امید ہے کہ وہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبان شدت پسند تحریکوں سے دور رہے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی تاحال نہیں ہوئی۔ امریکا افغانستان میں اقتدار کی باضابطہ منتقلی پر عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہیکہ امریکہ نے کابل سے سفارت خانے کے اہلکاروں کی واپسی مکمل کر لی ہے اور باقی سفارتی عملہ امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کے انخلا میں مدد کر رہا ہے۔
طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے،امریکہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
