بارسلونا فٹ بال کلب کو چھوڑنے کی الوادعی تقریب میں آنسو صاف کرنے کیلئے لیونل میسی کے استعمال شدہ ٹشو پیپر کی قیمت 1 ملین ڈالر لگائی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے کچھ روز پہلے ہی ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہا جس کے لیے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا تھا۔پریس کانفرنس میں کلب کے ساتھ اپنی 21 سالوں کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے میسی آبدیدہ ہو گئے اور ان کی اہلیہ نے جو وہیں سامنے بیٹھیں تھیں فورا انہیں ایک ٹیشو پیپر تھما دیا۔ میسی نے ٹشوسے اپنے آنسو صاف کیے اور پھینک دیا۔لیکن پریس کانفرنس کے دوران ہال میں بیٹھے ایک نامعلوم شخص نے وہ ٹشوپیپر اٹھالیا اور اسے انٹرنیٹ پر ایک آن لائن ویب سائٹ پر 1 ملین ڈالر یعنی 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں بیچنے کا اشتہار بھی دے دیا ۔شخص کا کہنا ہے کہ ٹشو پیپرمیں میسی کا جینیاتی مواد موجود ہے جو آپ کو ان جیسا فٹ بال کھلاڑی بننے میں مدد دے گا۔لیونل میسی نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے خدوخال کے آڑے آگئے۔
میسی کا استعمال شدہ ٹشوپیپر فر وخت کیلئے پیش،قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
اگلی خبر
