ہومتازہ تریناشرف غنی تاجکستان میں نہیں ہیں

اشرف غنی تاجکستان میں نہیں ہیں

دوشنبے ،تاجکستان کے امور خارجہ نے سابق افغان صدر اشرف غنی کی ملک میں موجودگی کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں نہ داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان کے امور خارجہ نے سابق افغان صدر اشرف غنی کی ملک میں موجودگی کی تردید کردی ۔ تاجک امور خارجہ کے مطابق، اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں نہ داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا ۔بیان میں بتایا گیا ہے تاجک حکومت سے اس سلسلے میں کسی قسم کا مطالبہ بھی نہیں کیا گیا ۔دریں اثنا، کابل میں متعین ازبک سفارت خانے نے بھی اشرف غنی کی تاشقند میں موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ۔دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے خونی سیلاب روکنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔انہوں نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ہو جاتا۔ جس کی وجہ سے بڑی انسانی تباہی ہوتی۔اشرف غنی نے کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے بندوق اور تلوار سے جنگ جیتی ہے تاہم اب طالبان عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔