ہومپاکستانوزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،علاقائی امن اور تعاون پر تفصیلی گفتگو

وزیر دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،علاقائی امن اور تعاون پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارت دفاع کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بدھ کو اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، تعمیری مکالمہ اور باقاعدہ سفارتی مشاورت انتہائی اہم ہے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر مستقل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔