اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر کا تبادلہ وزیر اعظم آفس میں کر دیا گیا ہے۔وسیع صحافتی اور سرکاری تجربہ رکھنے والے ملک کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیا ہے، جہاں وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔
ارشدملک اس سے قبل سرکاری ٹیلی وژن چینل میں گریڈ 18 میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔ ارشد محمود ملک ایک تجربہ کار تحقیقاتی رپورٹر ہیں جنہوں نے 1992 میں صحافت کا آغاز کیا اور مختلف اہم شعبہ جات میں رپورٹنگ کی۔
انہوں نے اپریل 2022 میں شہباز شریف کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسپیچ رائٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد جب شہباز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنے، تو ملک کو دوبارہ اسپیچ رائٹر مقرر کیا گیا۔
ارشد محمود ملک نے وزارت خارجہ اور وزیر اعظم آفس سمیت مختلف وزارتوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں، جس سے ان کے حکومتی اور میڈیا میں وسیع تجربے کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
