ہومتازہ ترینخیرپور کی تحصیل میں کھیت سے صحافی کی لاش برآمد

خیرپور کی تحصیل میں کھیت سے صحافی کی لاش برآمد

خیرپور کی تحصیل ٹھری میراہ میں کھیت سے صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سمیع اللہ کے مطابق صحافی کی شناخت اللہ ڈنو شر کے نام سے ہوئی جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ مقتول کے چہرے پر بھی تشدد کےنشانات ہیں تاہم لاش کو اسپتال منتقل کرکے اللہ ڈنو شر کے قریبی دوست کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔