لاہور،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا۔اس حوالے سے نوازشریف کی تازہ رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں ۔ڈاکٹر ز نے نواز شریف کو عوامی مقامات پہ جانے سے روک دیا،ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بہت پیچیدہ بیماریاں ہیں۔نواز شریف کے وکیل نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے۔نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔
نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر سے روک دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
