ہومکالم وبلاگزبلاگزفواد چوہدری قسمت کا دھنی وزیر

فواد چوہدری قسمت کا دھنی وزیر

تحریر : سید لعل حسین بخاری

‎@lalbukhari

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری اس لحاظ سے قسمت کے دھنی ہیں کہ جس وزارت میں بھی گئے کامیابی کے جھنڈے گا دئیے۔ خصوصا وزارت سائنس جس کا فواد چوہدری کے بطور وزیر سائینس اور ٹیکنالوجی چارج سنبھالنے تک کوئی نام بھی نہیں جانتا تھا اس میں نمایاں کارکردگی دکھاکرفواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت سب ناقدین سے بھی داد سمیٹی کچھ اسی قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ انہوں نے 2018 کے انتخابات میں بھی کیا،جب انہوں نے مسلم لیگ ن کے مضبوط سیاسی قلعہ جہلم میں دراڑ ڈالی اور ن لیگ کو سبھی سیٹوں پر شکست فاش دی۔

۔ 2018 میں  ضلع جہلم کا شُمارکچھ عرصہ قبل تک مسلم لیگ نوازکے نا قابل تسخیر حلقوں میں ہوتا تھا جہلم کے اندرون شہر والے حلقے میں اس وقت سابق ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف جبکہ پنڈ دادن خان کھیوڑہ ودیگر علاقوں پرمشتمل حلقہ این اے 67 میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ممبر قومی اسمبلی کی حثیت سے موجود ہیں، ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ اسے پہلی دفعہ فواد چوہدری جیسے سیاسی قد کاٹھ والا شخص نمائندگی کے لیے ملا ہے، یہ نمائندگی فواد چوہدری کے لئے بھی بہت بڑا چیلنج ہے فواد چوہدری نے اس عرصہ میں ملکی سطح پر اپنی جو پہچان بنائی ہےاس کا فائدہ ضلع جہلم کے پسماندہ علاقوں کو ہو رہا ہے اورمزید بھی ہونا چاہیے۔

این اے 67 میں جلال پور نہر اور للہ جہلم تا دو رویہ سڑک میگا پراجیکٹس فواد چوہدری کی کوششوں کا ثمر ہیں مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جہلم کے ان دونوں حلقوں کی محرومیاں دورکرنے میں ابھی ایک لمبی جدوجہد کی بحرحال ضرورت ہے ان حلقوں میں اب بھی کچھ مسائل ہیں جو زیادہ توجہ کے متقاضی ہیں ،جنہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہےسرفہرست مسئلہ پانی کی کمی ہے ۔ بہت سے علاقوں میں لوگ اس مسئلے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اسی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں واقع ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس معاملے پر فواد چوہدری کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہیں۔ فواد چوہدری اور فرخ الطاف کو جینوئن لوگوں سے روابط رکھنے ہوں گے تاکہ انہیں علاقہ کے مسائل سے آگاہی رہے ، کاٹن گروپ اور سیلفی مافیا کے حصار سے نکلنا ہوگا یہ لوگ صرف اسی وقت ساتھ ہوتے ہیں جب تک اقتدار ہو، فواد چوہدری اور فرخ الطاف کو عوامی مسائل کے ادراک کے لیے علاقوں کے مسلسل دورے کرنا ہوں گے اگرمحنت نہ کی گئی اورعوام کی نبض پر ہاتھ نہ رکھا گیا تو مسلم لیگ نواز گروپ کسی بھی وقت کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔