اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس کے تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔منگل کو شیخ رشید نے نادرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر دہشتگرد بھیجنے کا الزام جھوٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت، اسرائیل، این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔
نور مقدم کیس کے تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل،وفاقی وزیر داخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
