Friday, March 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔

ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات بھی بتادیں۔

ٹرمپ نے گفتگو میں کہا کہ طیارے کا نام ایف 47 ہوگا۔ خبرایجنسی کے مطابق طیارے کے نام کی وجہ ٹرمپ کا امریکا کا سینتالیسوواں صدر ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ایف 47 ایسا طیارہ ہوگا جس کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی اور دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ یہ طیارہ امریکا کے فضائی غلبے کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔