Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانعیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (سب نیوز)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا، جو شوال 1446 کے چاند کی شہادتیں جمع کرے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔