Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس حوالے سے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔