ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات پر خصوصی اجلاس ،ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات پر خصوصی اجلاس ،ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات پر خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ممبر ایڈمن سی ڈی اے، آ ئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت پر مامور عملے کوچوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو بھی 24 گھنٹے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے کی ہدایت کی گئی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کیے جائیں،اس سلسلے میں کوئی کمی یا کوتاہی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی،محرم الحرام میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔