Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزاعجاز چوہدری کو پیش نہ کیے جانے کا معاملہ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب

اعجاز چوہدری کو پیش نہ کیے جانے کا معاملہ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ کمیٹی نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کر کے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو وضاحت کے لیے بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر تاج حیدر کریں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کو ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا تھا

۔8 مارچ کے سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار سینیٹر عون عباس پبی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کردیا گیا تھا جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری ایک بار بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کیے جانے پر رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے، عون عباس بپی کو آج پیش کر دیا گیا لیکن اعجاز چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔