کراچی،کراچی میں لاک ڈائون کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید نے کہا ہے کہ10اگست کو بوٹنی اور 11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا۔ ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ 11ویں جماعت، امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 31 جولائی کو ملتوی ہونے والے اکنامکس، فائن آرٹس، کمپیوٹر سائنس کے پرچے10 اگست کو ہوں گے۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ 2اگست کو ملتوی ہونے والے کیمسٹری، پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11 اگست کو ہوں گے۔انٹر میڈیٹ بورڈ کے مطابق 3اگست کو ملتوی ہونے والے اسلامک اسٹڈیز، جنرل ہسٹری، سائیکالوجی کیپرچیبھی 12اگست کو ہوں گے، جبکہ 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی، فارسی کے پرچے 13اگست کو ہوں گے۔
لاک ڈائون کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
