اسلام آباد، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی کے سلسلے میں شروع کیے گئے پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نیجدید کورسز میں تربیت مکمل کر لی۔
سرکاری و نجی جامعات میں ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل اسکلز کی تربیت دی گئی اور تربیتی پروگرام پر وفاقی حکومت نے10 ارب روپے خرچ کیے۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ میر پور کا رہائشی عادل ندیم اسکل اسکالرشپ منصوبے کے تحت ہزاروں روپے کمانے لگا ہے۔عادل ندیم کا کہنا ہے کہ ویب ڈیزائننگ شوق تھا جسے کامیاب جوان اسکل اسکالرشپس سیپورا کیا تربیت مکمل کرتے ہی ملازمت بھی مل گئی آن لائن سروسز کی فراہمی سے ماہانہ 50 ہزار روپے تک کما رہا ہوں۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہی ہے نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو روزگار کے قابل بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے اسکل اسکالرشپس پروگرام کا حصہ بنیں حکومت تکنیکی تربیت کیلئیوسائل کی فراہمی میں کمی نہیں چھوڑے گی۔
کامیاب جوان پروگرام، ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں نے جدید کورسز مکمل کر لیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
