کراچی،سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کردیا، بورڈ امتحانات کا سلسلہ دس اگست سے شروع ہو گا، صوبے میں کاروباری سرگرمیاں کل سے بحال، مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز ہے، ریسٹورنٹس ، ہوٹلز میں آوٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا ہونے والا اجلاس کینسل کر دیا گیا ہے ، جس میں اہم اور حتمی فیصلے کئے جانے تھے تاہم صوبے میں بورڈز کے امتحانات کروانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی سربراہی میں ہوا، جس میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 19 اگست تک تعلیمی اداروں کو بند رکھیں گے، جو امتحانات رکے ہوئے ہیں ان کو 10 اگست سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ یقینی بنائیں گے کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن ہو۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے، اب اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رہیں گے، جب کہ بورڈ کے رہ جانے والے امتحانات 6 محرم تک لئے جائیں گے۔دوسری طرف صوبے میں کاروباری سرگرمیاں کل سے بحال، مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز ہے، ریسٹورنٹس ، ہوٹلز میں آوٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس نہیں ہو گا، ایس او پیز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، تمام کاروباری مراکز رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ، صوبے میں کاروباری سرگرمیاں کل سے بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
