اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وبا کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم نیالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نکلنے والا ووٹ ڈالا بھی جا سکے گا۔ وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔
اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وبا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
