اسلام آباد ،ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی صفر اعشاریہ 12فیصد بڑھ گئی اور رواں ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 9 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا اور دال مسور ایک روپے مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 12 روپے 89 پیسے فی کلو سستا ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کمی ہوئی جب کہ انڈے 5 روپے 77 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
