جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے دل جدہ میں قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،تلاوت قرآن پاک قاری آصف نے کی ،نعت رسول نامور نعت خواں محی الدین نے پیش کی ،جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا ،میڈیا کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ کے قونصل جنرل خالد مجید تھے۔تقریب میں مسلم لیگ(ن)کے وفد کی قیادت قائمقام صدر(ن)لیگ انجم فاروق اور چیئرمین چوہدری اکرم نے کی تھی۔مسلم لیگ ن کے وفد میں رضوان الحق ، احسان الٰہی، احسن مسعود ، و دیگر ممبران شامل تھے۔تقریب میں کشمیر کے حوالے سے پرجوش تقاریر کی گئیں، بھارت کی ہٹ دھرمی اور بربریت کی بھرپور مزمت کی گئی۔جوش و جذبے سے بھرپور تقاریر نے ماحول کو گرما دیا تھا ۔ بھارتی مظالم کی کشمیریوں پر ظلم کے داستانوں سے محفل میں پرسوز ماحول چھا گیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی نے تمام سیاسی و میڈیا کی یکجہتی کی تعریف کی اور کہا کہ اسے قومی تقریبات پر ہمیں ایک قوم بن کر حصہ لینا چاہئے، سعودی عرب کی حکومت ، عوام بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کیساتھ ہے تقریب سے قومی یکجہتی فورم کے سربراہ سردار اقبال،محی الدین ،مسلم لیگ (ق)کے چیئرمین اظہروڑایچ ،مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین چوہدری اکرم ،پیپلزپارٹی کے الطاف ملک اور دیگر نمائندوں نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں ہال خون گرمانے والے نعروں سے گونج اٹھا۔کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ باد

