اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں چاروں زون کیایس پیز ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام افسران امن و امان قائم رکھنے کے لیے منتظمین،علما کرام، تاجر کمیونٹی کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رکھیں،ڈیوٹی پر مامور رضا کاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کرنے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے گا۔ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ امام بارگاہوں کے اردگرد خاردار تاروں لگائی جائیں۔ پارکنگ امام بارگاہ سے 300 میٹر دور ہو گی،سٹریٹ لایٹ کا معقول بندوبست کیا جائے،سیکورٹی انتظامات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہوماسلام آبادایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت اسلام آباد میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس
ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت اسلام آباد میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
