اسلام آباد (سب نیوز )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد،گزشتہ روز گورنر کے پی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے موقع پر سابق ڈپٹی میئرچوہدری رفعت جاوید، امیدوار براے چیئرمین UC-79 G-8 محمد ارسلان مسعود خان سابق چیئر چوہدری منیر اشرف اور سابق چیئرمین راجہ وحید الحسن بھی موجود تھے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
