میڈرڈ، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے و الے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بار سلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ۔برطانی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق معروف فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار فٹبالر لائنل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔میسی اور بار سلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہوگیا تھا ۔ میسی نے بار سلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا ، بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے سٹرکچر کے آڑے آگئے ۔لیونل میسی کے اچانک کلب معاہدہ ختم ہونے اور چھوڑنے کی خبروں کے بعد دنیا بھر میں سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئے ،، ان کے چاہنے والوں نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی شئیر ہورہی ہیں جس میں ان کے فینز کو روتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
لیونل میسی نے بار سلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
