لاہور (آئی پی ایس )ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق اے جی پنجاب نے بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا، جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ لگانے کی منظوری دی تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔