ہومتازہ ترینٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو،پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے بدھ کی صبح کوالیفائنگ مقابلوں میں 85.16 میٹر دور جیولن(نیزہ)پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وہ فائنل میں جگہ بنانے والے 12 ایتھلیٹس میں مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی انویٹیشن کوٹے یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ارشد ندیم کو پاکستان کیلیے ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید قرار دیا جارہا ہے۔جیولن تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست سے کوگا۔ ارشد نے کوالیفائنگ راونڈ میں جس فاصلے تک نیزہ پھینکا یہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی نہیں تھی اور وہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز فاصلے تک نیزہ پھینک کر ساتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔اسی کارکردگی کی بنیاد پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔