ہومپاکستانسی ڈی اے کا اسلام آباد کو سرسبز بنانے کیلئے بڑا اقدام ، ایسا کونسا کام کیا کہ شہری بھی حیران رہ گئے

سی ڈی اے کا اسلام آباد کو سرسبز بنانے کیلئے بڑا اقدام ، ایسا کونسا کام کیا کہ شہری بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت کو مزید سر سبز، خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)کی مون سون میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے ۔اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)نے فری پلانٹس ڈسٹری بیوشن سینٹر کا قیام سیکٹر آ ئی ایٹ مرکز، آ بپارہ مارکیٹ، سیکٹر ایف سکس مرکز، ایف سیون مرکز، ایف ٹین مرکز، جی نائن مرکز اور اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کے علاوہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں واقع ون ونڈو میں بھی کردیا گیا ہے، جہاں سے شہریوں کومختلف اقسام کے مفت پودوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو مزید سر سبز، خوبصورت اور پرکشش بنایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہری اپنے گھروں میں بھی شجرکاری کریں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو بھی شجرکاری مہم کا براہ راست حصہ بنایا جارہا ہے اور طلبہ و طالبات میں بھی مفت پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات) نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے سیکٹر آ ئی ایٹ، نائنتھ ایونیو اور سیکٹر ایف ٹین میں میاواکی جنگلات بھی تشکیل دیئے ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کی زمین کو غیر قانونی تجاوزات وتعمیرات سے پاک رکھا جاسکے اور ماحول کو مزید خوبصورت اور پرکشش بھی بنایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔