اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دو ر وزہ دورے پر کل بروز بدھ ایران روانہ ہونگے۔چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں گے،محمد صادق سنجرانی روزہ حضرت امام رضا پر حاضری بھی دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی ایران کے صدر سمیت دیگر اعلی سیاسی قائدین سے اعلی سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 5اگست 2021کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے کل ایران روانہ ہونگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
