ہومبریکنگ نیوزصحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

صحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب کے باہر کل دن تین بجے اس حوالے سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں_ احتجاج کی تفصیل اور آئندہ کی حکمت عملی بارے اہم اعلان آج شام 6 بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس میں پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور آر آئی یو جے کی قیادت موجود ہو گی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔