ہومبریکنگ نیوزسینیٹ میں پاکستان سویڈن فرینڈشپ تشکیل دیا گیا ہے ،چیئرمین سینیٹ

سینیٹ میں پاکستان سویڈن فرینڈشپ تشکیل دیا گیا ہے ،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(سب نیوز) سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا کانیل برخ ون لیندے نےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ نے سفید ہو خوش آمدید کہا ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات 75سال پر محیط ، دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں ،بین الاقوامی فورمز پر تعاون مثبت ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے ، سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے،
زراعت ، تعلیم ، موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے ،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چمڑے کی مصنوعات کی تیاری کی مہارت موجود ہے ۔ کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون عوامی روابط کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار ، اہمیت ، آئینی کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔
وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سینیٹ میں پاکستان سویڈن فرینڈشپ تشکیل دیا گیا ہے ،پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی ۔ آئی پی یو اور دیگر سطح پر تعاون بہترین ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے طلبا کے لئے سکالرشپس بڑھانے کی بھی تجویز دی ۔
چیئرمین سینیٹ نے سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے،

چیئرمین سینیٹ نے سویڈن کے وزیر اعظم کے بیان کو خوش آئیند قرار دیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے سویڈن کی سفیر کو ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی

ملتان تاریخی شہر ہے ، مقامی صنعت اور تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔