Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرارآفس نے 20 اور 21 جنوری سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا، آینی بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ازخود نوٹس پر سماعت کل ہوگی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔