سرینگر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کوشہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید کیے گئے 37 افراد میں سے 8 کو جعلی مقابلوں یا زیر حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔جولائی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 28افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس عرصے کے دوران 57 شہری جن میں زیادہ تر نوجوان اور سیاسی کارکن ہیں ، گرفتار کر لیے گئے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے متعدد پر بعد میں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیے گئے۔ فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 219 کارروائیاں کیں اور 10گھروں کو تباہ کیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی اور چار خواتین سمیت 105کشمیری شہید کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ہونے والی ان شہادتوں کے نتیجے میں 6خواتین بیوہ اور 18بچے یتیم ہو گئے ۔ فوجیوںنے اس عرصے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 39سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں تباہ کیں ،12 خواتین کی بے حرمتی کی اور طلباء اور نوجوانوں سمیت 574افراد گرفتار کر لیے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 361کشمیری شدید زخمی ہو ئے ہیں۔
بھارتی ریاستی بربریت جاری، ایک ماہ میں دو خواتین سمیت 37کشمیری شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

