Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاق سندھ کی عوام کو لاک ڈائون توڑنے کی ترغیب دے رہا ہے ، پیپلز پارٹی

وفاق سندھ کی عوام کو لاک ڈائون توڑنے کی ترغیب دے رہا ہے ، پیپلز پارٹی

اسلام آباد ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر آنے والا دن مشکل ہوتا جارہا ہے ،سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں ،سندھ کی عوام کو لاک ڈائون توڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی،جو کہتے تھے پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں 8 امید وار تھے تو11 سیٹیں کیسے ہوگئیں،کشمیر میں پہلی مرتبہ پرتشدد انتخابات ہوئے ،کشمیر کا وزیر اعظم بننے کے لئے اے ٹی ایم کا مقابلہ ہے،اگر چودھری یاسین کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ سب کے علم میں ہے،افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی بنائی جائے اس کو پارلیمنٹ میں لایا جائے ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں ،قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواہے ،نذیر چوہان پر تشدد کر کے ان سے بیان دلوایا گیا اگر ایک دن کیلئے وزیر اعظم کو کسی تھانے میں رکھ کر ان سے بھی مرضی کا بیان لیا جا سکتا ہے،قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ٹریبونل سے نا اہل ہونے کے باوجود سٹے آرڈر پر بیٹھے ہیں اور قومی اسمبلی اجلاسوں کی صدارت بھی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
ان کے ہمراہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے صدر ہمایوں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے مظہر جمیل علیزئی،اخونزادہ چٹان و دیگر پارٹی رہنما شامل تھے۔سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی نے کہا کہاکہ میں نے پارٹی کو چھوڑا تھا اب دوبارہ غیر مشروط طور پر واپس آیا ہوں۔نیئر حسین بخاری نے جمیل علیزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شمولیت سے آئندہ پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچے گا، قوم مہنگائی کے عذاب میں پھنسی ہوئی ہے،آج غریب آدمی ہس کر رہ گیا ہے،حکومتی پاکیسیوں کی وجہ سے ہرآنے والے دن مشکل ہے،خارجہ سطح پر بھی حکومت کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی،ہمارے ھمسایہ میں جو صورتحال ہے وہ بڑی خطرناک ہے،ھم پراکسی وار کو اہمیت نہیں دے رہے،پوری قوم مہنگائی کے عزاب میں پھسی ہوئی ہے ،ملکی سطح پر پالیسی کوئی نظر نہیں آرہی عوام پس گئی ہے ،پاکستان پر خطرات دستک دے رہے ہیں حکومت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔