Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانصدر عرب پارلیمنٹ عادل بن عبدالرحمن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گے

صدر عرب پارلیمنٹ عادل بن عبدالرحمن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گے

اسلام آباد ، عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینیٹر برائے مہمان داری ثنا جمالی نے وفد کا استقبال کیا۔
عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں سے ایک انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مہذہب ، ثقافت اور روایات سے جڑے ہوئے ہیں ۔عادل بن عبدالرحمن العسومی نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوںگی جن میں مسلم اُمہ کے اتحاد ، ہم آہنگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے، ہمارا پاکستان کے ساتھ اتحاد وتعاون مسلم اُمہ کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔ باہمی تعاون وا تفاق سے تعلقات کی نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا صدر بننے کے بعد ان کاکسی بھی غیر عرب ملک کا یہ پہلا دورہ ہے جو ہمارے باہمی برادرانہ تعلقات کاعکاس ہے ۔عادل بن عبد الرحمن العسومی نے کہا کہ پارلیمانی اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلوں سے تعلقات ، تجارت اورسرمایہ کاری کو نمایاں فروغ میسر ہوگا ۔ پاکستان میںتجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں جن سے بھرپور استفادہ حا صل کیاجائے گا۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا دورہ کر کے انہیں خوشی محسوس ہوئی ہے اور وہ اس کیلئے شکر گزار ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔