Tuesday, December 17, 2024
ہومپاکستاناراکین پنجاب اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ، بل منظور

اراکین پنجاب اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ، بل منظور

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظرثانی پنجاب 2024 کا بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024 کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے پیش کیا۔اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھا دیا۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972 کے مطابق ہے؟ جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ ہوگی، صوبائی وزرا کی تنخواہ 1لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ 60ہزارکر دی جائے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9لاکھ 50 ہزار اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزارہو گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83ہزار سے بڑھا کر 4لاکھ 51ہزار جبکہ جب کہ وزیر اعلی کے مشیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کر دی جائے گی۔بل کی منظوری کے بعد اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار، ایڈوائزر کی تنخواہ بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔