ہومپاکستاندوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 207رنز کا ہدف

ڈربن (آئی پی ایس )پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کی،وہ 57گیندوں پر 98رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 5چھکے اور 11چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30رنز بنائے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔