اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گور پر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔خط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔سرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
