Friday, February 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف


پشاور:مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہا ہے کہ حکومت کا بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مفادات کے لیے تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیاسی مافیا کو بانئ پی ٹی آئی مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آرہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بغض بانئ پی ٹی آئی میں ہر حد تک جانے پر تیار بیٹھی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے سول نافرمانی کی کال پر آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔