Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور اور بشری بی بی سیاست نہیں دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں،ساجد میر

علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی سیاست نہیں دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں،ساجد میر

لاہور(آئی پی ایس )مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی سیاست نہیں دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔ حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کا قانونی جواز ہے تو سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کا طرزِ عمل دہشت گرد تنظیم کی طرح کا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست مفادات کے کھیل کے گرد گھومتی ہے۔پختون جمہوریت، فوج اور ملک کے وفادار ہیں، دہشت گردوں کے نہیں، اداروں کی طرف سے آج انہیں سپورٹ مل جائے تو یہ پھر ادارے زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کا قانونی جواز ہے تو سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دے۔ حکومت کو خود پی ٹی آئی پر پابندی کا اقدام نہیں کرنا چاہیے، اگر سپریم کورٹ سمجھے کہ پابندی لگنی چاہیے تو لگا دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔