Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانعوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا،وفاقی وزیر امیر مقام

عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا،وفاقی وزیر امیر مقام

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان امیر امقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا۔

صوبائی دارالحکومت میں امیرمقام کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرپسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، احتجاج سے لوگوں کا کاروبا ر متاثر ہوا ہے، عوام اور تاجر دونوں پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم میں خون کی ہولی کھیلی جاری رہی ہے ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کوئی ترجیحات نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے، عوام نے تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، احتجاج کی کال سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، یہ کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کواستعمال کیا جارہا ہے، بشری بی بی نے دوست ملک کیخلاف بیان دیا، پاکستان کے معاشی حالات بہترہورہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔