صوابی (آئی پی ایس )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے۔
صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بند کیا گیا کاروبار کھولا جائے، ہم کسی کے غلام نہیں کہ باہر سے ہمیں ڈکٹیشن ملے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک حکومت نے بند کیا ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی آزاد خارجہ پالیسی چاہتے تھے۔ اسد قیصر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کون سے جرم کیا کہ وہ جیل میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کسی کے غلام نہیں اور ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔انھوں نے کہا ہمیں عہد کرنا ہے کہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔