اسلام آباد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چینی شہریوں کے لئے خصوصی امیگریشن کاونٹر قائم کردیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپیشل امیگریشن کاونٹر کا افتتاح کردیا۔خصوصی کاونٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔ خصوصی کاونٹر کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کرسکیں گے۔ خصوصی کاونٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خسوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جارہا ہے۔ کاونٹر کے افتتاح پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چینی شہریوں کے لئے خصوصی امیگریشن کاونٹر قائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
