Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزحزب اللہ کی حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق

حزب اللہ کی حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق

بیروت (سب نیوز )اسرائیل نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کردیا ہے۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیل کے مطابق ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، اکتوبر کے شروع میں بھی اسرائیل نے انہیں شہید کرنے کا دعوی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

اسرائیل نے ان کی شہادت کی تصدیق ایسے وقت میں کی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل میں موجود ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔