Monday, April 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزنئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں،ایوان صدر کا سپریم کورٹ سے رجوع ،مہمانوں کی فہرست طلب

نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں،ایوان صدر کا سپریم کورٹ سے رجوع ،مہمانوں کی فہرست طلب

اسلام آبا د(سب نیوز )نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے حلف برداری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور مہمانوں کی فہرست مانگ لی۔جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان حلف برداری کی تقریب میں ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ ایوان صدر نے سپریم کورٹ سے کل تک مہمانوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر جمعے کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحیی آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔