اسلام آباد :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کیا۔
جسٹس آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔
ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی ہے جبکہ وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔