Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانافغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی

افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی

اسلام آباد،افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔تین روزہ کانفرنس کا آغاز (آج) سے ہونا تھا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔

پاکستان نے 17، 18 اور 19 جولائی کو افغان امن کانفرنس کا انعقاد کرنا تھا جس میں شرکت کیلئے افغان طالبان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کانفرنس میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ گلبدین حکمت یار سمیت اہم افغان شخصیات نے شریک ہونا تھا۔کانفرنس میں شرکت کیلئے 30 افغان رہنمائوں کو دعوت دی گئی جن میں سابق صدر حامد کرزئی، سیاف، عمرداود زئی، قانونی، نذیر احمد زئی، اسماعیل خان، واحدی، ولی محسود، خلیلی، محقق، منصورنادری، جنرل مراد، شفیع نورستانی، حامد گیلانی، جرات، فوزیہ کوفی، احمد ضیامسعود، ذخیلوال، یاسینی اور عادل فہیم شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔