Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتی ہے لیکن ہمت نہیں کریگی ، طلال چوہدری

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتی ہے لیکن ہمت نہیں کریگی ، طلال چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، ملاقاتوں کے ساتھ انہیں سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتی ہے لیکن ہمت نہیں کریگی یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، ملاقاتوں کے ساتھ سہولتیں بھی میسر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔