Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزکے پی ہا ئوس چھاپے پر علی امین اہلکار کے کہنے پر چھت پرچھپ گئے تھے، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کے پی ہا ئوس چھاپے پر علی امین اہلکار کے کہنے پر چھت پرچھپ گئے تھے، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت وزیراعلی کے پی ہا ئوس میں ہی موجود تھے، چھاپے پڑنے پر وزیراعلی کو ایک اہلکار نے چھپنے کا کہا تو وزیراعلی اسی چھت پرچھپ گئے۔ذرائع نے بتایاکہ رات 2 بجے کے بعد علی امین کے پی ہا ئوس سے نکل گئے، وہ پیدل مسافت طے کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ گئے، وزیراعلی ہری پور، ابیٹ آباد، شانگلہ اور مردان سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی گمشدگی کے دوران ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسلام آباد میں چھاپے بھی مارے، چھاپے وزیراعلی کے قریبی رشتے دار اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے گھروں پر مارے گئے۔ذرائع کے مطابق علی امین غیرمعروف راستے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ وزیراعلی نے کل واضح کردیا کہ وہ کیسے پشاور پہنچے، وزیر اعلی غیر قانونی گرفتاری سے بچنے کیلئے کے پی ہا ئوس میں ہی محفوظ مقام پر تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیرا علی علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔