اسلام آباد(آئی پی ایس )رحمن فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے چوہدری خادم علی مانڈلہ کی سماجی، فلاحی اور صحافتی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں اپنے ادارے رحمن فائونڈیشن کا سرپرست اور ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی مقرر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رحمن فائونڈیشن نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے سرپرست اعلی چوہدری خادم علی مانڈلہ کو اپنے ادارے کا سرپرست اور ممبر گورننگ باڈی مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں رحمن فائونڈیشن کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ نوٹیفکیشن میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ چوہدری خادم علی مانڈلہ کی سرپرستی میں پورا ادارہ سخت محنت اور لگن سے جذبہ خدمت انسانیت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے غریب عوام کی خدمت میں اپنا مثالی کردار ادا کریگا ۔تاکہ غریب عوام زیادہ سے زیادہ اس ادارے سے مستفید ہو سکیں اور ایسے لوگ جو گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ڈائیلاسز نہیں کروا سکتے ان کے لئے اس دور میں یہ ادارہ ایک مسیحا سے کم نہ ہے پاکستان کے غریب اور مستحق مریضوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اس ادارے کا پاکستان میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری خادم علی مانڈلہ صاحب نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے رحمن فائونڈیشن کا سرپرست اور ایگزیکٹو ممبر باڈی کا رکن مقرر کیا ہے ۔ میں رحمن فائونڈیشن کی انتظامیہ ، خصوصا چیئرمین رحمان فائونڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیازکا مجھ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضع رہے کہ رحمان فائونڈیشن گزشتہ سولہ سال سے لاہور، کراچی، جہلم، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں گردوں کے عارضے میں مبتلا غریب مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں یہ سہولت پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ رحمن فائونڈیشن کے دفاتر پاکستا ن کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (شارجہ) ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا میں بھی قائم ہیں ۔ اس مہنگائی کے دور میں رحمن فائونڈیشن ملک میں گردے کے امراض میں مبتلا غریبوں ، ضرورت مندوں کے لئے سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ یہ ادارہ بے سہاروں کے لئے ایک سہارا، بے امیدوں کے لئے ایک امید، گردے کے مریضوں کیلئے جینے کی امیدہے۔ واضع رہے کہ یہ ادارہ No Profit کی بنیاد پر مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے ۔لوگ ادارے کی خدمت اور شفافیت کو دیکھتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے اعتماد کر رہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان اور دنیا بھر میں ڈائیلاسز سینٹرز اور دفاتر کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے ۔ آپ سب سے اس ادارے کی ترقی کے لئے دعا اور مددگار بننے کی درخواست ہے ۔ ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور جن کیلئے ممکن ہو وہ حضرات قریبی ڈائیلاسز سینٹر ضرور جائیںاور عملی طور پر انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے خود دیکھیں ۔ تمام ایڈریس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
مجاہد ملت سینئر صحافی چوہدری خادم علی مانڈلہ رحمان فائونڈیشن کے سرپرست اور ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
