Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانپسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، پاک فوج کاکیپٹن اور سپاہی شہید

پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ، پاک فوج کاکیپٹن اور سپاہی شہید

راولپنڈی ،بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔